ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی 6مارچ سے کرناٹک میں کریں گے انتخابی مہم کا آغاز

مودی 6مارچ سے کرناٹک میں کریں گے انتخابی مہم کا آغاز

Mon, 04 Mar 2019 11:36:00    S.O. News Service

کلبرگی ،4؍مارچ (ایس او نیوز؍ یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی 6مارچ کو کرناٹک میں حیدرآباد۔کلبرگی سے لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز کریں گے ۔کرناٹک بی جے پی کے جنرل سکریٹری این روی کمار نے یہ اطلاع دی ہے ۔مسٹر روی کمار نے اتوار کو پریس کانفرنس میں بتایاکہ 6مارچ کو مسٹر مودی یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے جس میں بیدر ،کلبرگی یادگیر ضلع اور قریب کے گاؤں سے تقریبا ایک لاکھ لوگوں کے آنے کا امکان ہے ۔مسٹر مودی خصوصی طیارے سے صبح 10بجکر 40منٹ پر بیدر پہنچیں گے جہاں سے وہ سڑک کے راستہ ساڑھے گیارہ بجے کلبرگی پہنچیں گے ۔انھوں نے بتایاکہ مسٹر مودی ریلی سے پہلے این وی اسکول میں منعقدپروگرام میں شرکت کریں گے جہاں وہ آیوشمان بھارت اسکیم کے فیض یافتگان سے بات چیت کریں گے اور بھارت پٹرولیم کے افسران سے بھی ملاقات کریں گے ۔اس کے بعد مسٹر مودی انتخابی مہم کی شروعات کے لیے تمل ناڈو جائیں گے ۔

 


Share: